حیدرآباد

خواتین تحفظات بل کے مطالبہ پرکویتا دہلی میں بھوک ہڑتال کریں گی

اپنی قیام گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے کویتا نے کہاکہ بی جے پی نے دوبارہ اپنے انتخابی منشور میں خواتین تحفظات بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا وعدہ کیاتھا اور دونوں بار اپنے وعدے سے مکر گئی۔

حیدرآباد: صدربھارت جاگرتی کے کویتا نے مرکزی حکومت سے 10مارچ کویوم خواتین کے موقع پر پارلیمنٹ میں خواتین کوتحفظات فراہم کرنے کے لئے بل پیش کرنے کامطالبہ کیا۔ آج اپنی قیام گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے دوبارہ اپنے انتخابی منشور میں خواتین تحفظات بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا وعدہ کیاتھا اور دونوں بار اپنے وعدے سے مکر گئی۔

متعلقہ خبریں
جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
برقعہ اور حجاب کی مخالف بی جے پی کی خاتون ایم ایل اے نے برقعے تقسیم کیے
دہشت گردی کا شکار طلبا کیلئے ایم بی بی ایس کی 4 نشستیں مختص
مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند

کویتا نے کہاکہ بی جے پی کی وعدہ خلافی کے خلاف 10مارچ کو دہلی میں جنتر منتر پر وہ ایک روزہ بھوک ہڑتال منظم کریں گی۔ رکن کونسل نے کہاکہ اس بھوک ہڑتال میں شرکت کے لئے تمام پارٹیوں کومدعو کیاجائے گاتاکہ مرکزی حکومت پر خواتین کے لئے تحفظات کے متعلق بل کوپارلیمنٹ میں پیش کرنے کے لئے دباؤ ڈالاجاسکے۔

کویتا نے کہاکہ 13 مارچ سے پارلیمنٹ اجلاس شروع ہورہا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ مرکزی حکومت اسی اجلاس میں ہی بل پیش کرے اور منظور کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ 2014 میں بی جے پی نے خواتین کوایوانہ مقننہ میں تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیاتھا۔ 2019  میں بھی اس وعدے کودہرایا گیا مگر عمل کرنے سے دانستہ طورپر گریز کیاجارہاہے۔