حیدرآباد

عنبرپیٹ میں خواتین کا اجتماع، ڈاکٹر رفعت سیما کا مسنون نکاح پر خصوصی خطاب

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت تلنگانہ مسنون نکاح مہم کی کنوینر، ڈاکٹر رفعت سیما نے عنبرپیٹ میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کیا۔

حیدرآباد: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت تلنگانہ مسنون نکاح مہم کی کنوینر، ڈاکٹر رفعت سیما نے عنبرپیٹ میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کیا۔ یہ پروگرام ہفتہ کے روز دوپہر 2 بجے سینٹ عنبر اسکول کے قریب منعقد ہوا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت
اصلاح معاشرہ کے لئے نکاح کو آسان کرنا اور اس کے لئے خواتین کو آگے آنا وقت کی اہم ضرورت: ڈاکٹر رفعت سیما
راجیو گاندھی ڈے اینڈ نائٹ لیگ کی کل افتتاحی تقریب

محترمہ ثمینہ صاحبہ نے اس موقع پر توحیدِ خالص کے موضوع پر خطاب کیا جبکہ محترمہ رضوانہ شہزادی نے علم دین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر رفعت سیما نے "مسنون نکاح کی خیر و برکتیں” کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے قرآن و حدیث کے حوالوں سے سادہ اور مسنون نکاح کے فوائد اور برکتوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ غیر مسنون نکاح کی وجہ سے خاندانوں میں بے برکتی، انتشار اور لڑائی جھگڑے بڑھ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں معاشرہ بکھر رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر ہم اپنی زندگیوں میں اسلام کو مکمل طور پر نافذ کریں اور شادیوں کو سادگی سے انجام دیں، تو بے حیائی، اخلاقی گراوٹ، سودی قرض، اور دیگر معاشرتی و نفسیاتی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر رفعت سیما نے خاندان کے استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خاندان کا مضبوط ہونا فرد اور معاشرے کی فلاح کا ضامن ہے۔

پروگرام کا اختتام ڈاکٹر رفعت سیما کی دعا کے ساتھ ہوا۔