”ایک انچ زمین بھی نہیں دیں گے: کرناٹک چیف منسٹر
چیف منسٹر بومئی نے کہا کہ ”ہم تو پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ کرناٹک ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ مہاراشٹرا کرناٹک سرحدی تنازعہ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی گئی ہے۔
بنگلورو: چیف منسٹر بسواراج بومئی نے مہاراشٹرا سرحدی تنازعہ پر کہا کہ انہو ں نے بی جے پی ہائی کمان کو مہاراشٹرا کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر کرناٹک کے موقف سے واضح طور پر واقف کروادیا۔ اس کے ساتھ ہی سرحدی تنازعہ پر چیف منسٹر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کرناٹک اس مسئلہ پر کسی بھی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ابھی حال ہی میں مہاراشٹرا کے کولہاپور ضلع کی دس گرام پنچایتوں نے کرناٹک میں شامل ہونے کی قرارداد بھی پیش کی تھی۔ جن کا کہنا تھا کہ مہاراشٹرا کے گاؤں ہونے کی وجہ سے ہمیں وہ سہولتیں نہیں مل پاتی ہیں جو کہ کرناٹک کے مواضعات کو ملتی ہیں۔
“ مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر پھڈنویس کی جانب سے دہائیوں پرانے تنازعہ کو سلجھانے میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے مداخلت کرنے کے مطالبہ پر بومئی نے کہا کہ وہ پہلے ہی بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے بات کرچکے ہیں۔
چیف منسٹر بومئی نے کہا کہ ”ہم تو پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ کرناٹک ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ مہاراشٹرا کرناٹک سرحدی تنازعہ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی گئی ہے۔
بسواراج بومئی نے کہا کہ نڈا نے مہاراشٹرا کے چیف منسٹر کو فون کیا تھا اور ان سے امن و امان برقرار رکھنے کو کہا تھا۔ بومئی نے کہا کہ ہماری حکومت نے پڑوسی ریاست میں رہنے والے کنڑ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سبھی احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس سلسلے میں مہاراشٹرا کے ڈی جی پی اور چیف سکریٹری سے بات کی ہے۔“