حیدرآباد

امبیڈ کر کے 125 فٹ اونچے مجسمہ کے کام جلد مکمل کرنے کے ایشور کی ہدایت

کے ایشور نے کہا کہ حسین ساگر کے قریب اونچا مجسمہ نصب کرنے کامقصد یہ ہے کہ آنے والی نسلیں امبیڈکر کی امنگوں اور نظریات کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ اعلان کیا گیا ہے کہ امبیڈکر جینتی کے موقع پر 14 اپریل کو اس مجسمہ کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بہبودکے ایشور نے حیدرآباد میں حسین ساگر کے قریب زیرتعمیر دستورہند کے معمار ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کے125فیٹ اونچے مجسمہ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ان کاموں کی 5 اپریل تک تکمیل کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

انہوں نے کہا کہ حسین ساگر کے قریب اونچا مجسمہ نصب کرنے کامقصد یہ ہے کہ آنے والی نسلیں امبیڈکر کی امنگوں اور نظریات کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ اعلان کیا گیا ہے کہ امبیڈکر جینتی کے موقع پر 14 اپریل کو اس مجسمہ کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

وزیرموصوف نے کہا کہ اس تقریب میں ملک کی کئی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔ اس لئے متعلقہ عہدیداروں اور عملہ کو 5 اپریل سے پہلے تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کام کرنے والی ایجنسیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کاموں میں کسی تاخیر کے بغیر تیزی سے مقررہ تاریخ کے اندر کام مکمل کریں۔

مجسمہ، لینڈ سکیپ ایریا، راک گارڈن، سینڈ اسٹون کے کام، واٹر فاؤنٹین، پارکنگ ایریا، مین انٹرنس گرینائٹ فرش، ایڈوانس آڈیو، ویڈیو روم وغیرہ کو ایک پلان کے مطابق مکمل کیاجارہا ہے۔ انہوں نے ان کاموں کے لیے افرادی قوت میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی۔