نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں گنیش چتورتھی کے دن کام شروع ہوگا
تاہم تیاریوں اور بحث کی وجہ سے کہا جا رہا ہے کہ 18 ستمبر کو پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس پرانی عمارت سے شروع ہوگا۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں 19 ستمبر بروز منگل گنیش چترتھی کے دن کام شروع ہو سکتا ہے۔
نئی دہلی: پارلیمنٹ کے آئندہ خصوصی اجلاس میں 19 ستمبر کو گنیش چترتھی سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں کام شروع ہونے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں آئی ہے۔
تاہم تیاریوں اور بحث کی وجہ سے کہا جا رہا ہے کہ 18 ستمبر کو پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس پرانی عمارت سے شروع ہوگا۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں 19 ستمبر بروز منگل گنیش چترتھی کے دن کام شروع ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد دسمبر 2020 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے رکھا تھا اور اس سال 28 مئی کو مسٹر مودی نے اس کا افتتاح کیا تھا۔ پارلیمنٹ کی اس نئی عمارت کو ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹڈ نے تعمیر کیا ہے اور اس پر 862 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔
چونکہ حکومت نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں کسی تاریخی اور بڑے کام کے ساتھ کام شروع کرنا چاہتی ہے۔ اسی لیے یہ بحث ہے کہ خواتین ریزرویشن بل، ون نیشن ون الیکشن بل اور یکساں سول کوڈ بل لایا جا سکتا ہے۔ یہ بات بھی زیر بحث ہے کہ آئین میں ملک کے نام سے ہندوستان کا لفظ ہٹا کر صرف لفظ بھارت رکھنے کا بل لایا جائے۔