تلنگانہ

ایس ایل بی سی میں پھنسے ورکرس کو نکالنے کے کام میں تیزی: وزیرآبپاشی تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر آبپاشی اتم کمارریڈی نے کہا ہے کہ سری سیلم لفٹ بینک کنال(ایس ایل بی سی) کی سرنگ میں 8 پھنسے ہوئے ورکرس کو بحفاظت نکالنے کا کام جاری ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آبپاشی اتم کمارریڈی نے کہا ہے کہ سری سیلم لفٹ بینک کنال(ایس ایل بی سی) کی سرنگ میں 8 پھنسے ہوئے ورکرس کو بحفاظت نکالنے کا کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
آبپاشی پروجیکٹوں پر 10.8 ہزار کروڑ خرچ کئے جائیں گے: اتم کمار ریڈی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان ورکرس کو نکالنے کے کام میں تیزی پیداکردی گئی ہے۔تمام قسم کی فورسس، تکنیکی مشورہ اور سینئر حکام کے مشورے کے ساتھ راحت ٹیمیں آگے بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں کے ساتھ بحریہ کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور یہ جاننے کے بعد کہ بحریہ کے عہدیداروں نے ماضی میں ایسے ہی واقعات کا سامنا کیا ہے اس سے نمٹنے کے لئے مزید تیزی سے امدادی اقدامات کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

رات کے وقت سرنگ میں جانے والی این ڈی آر ایف کی ٹیم صرف 13 ویں کلومیٹر تک ہی پہنچ پائی تھی اور زیادہ مقدار میں پانی اور کیچڑ جمع ہونے کی وجہ سے آگے بڑھنے سے قاصر تھی، انہوں نے کہا کہ حکومت ان حالات پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور راحت آپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی تھی ہے کہ رات کو راحت ٹیم کا آپریشن کسی حد تک کامیاب ہوگا، لیکن اس کے تسلی بخش نتائج نہیں نکلے۔