تلنگانہ
ٹرینڈنگ

نظام آباد کے ایک اسکول میں 38جڑواں بچے زیرتعلیم، انوکھا واقعہ

اس طرح ایک ساتھ ان جڑواں بچوں کو دیکھنے والے حیرت کا شکار ہیں۔ایل کے جی سے نویں جماعت تک یہ جڑواں بچے زیرتعلیم ہیں۔ اسکول کے اسٹاف،ساتھی طلبہ کیلئے بھی یہ بچے حیرت کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے ایک اسکول میں تقریبا 38جڑواں بچے زیرتعلیم ہیں۔ ضلع کے چندور کے ایک پرائیویٹ اسکول میں یہ بچے تمام کی توجہ کے مرکز بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کانگریس نے کسانوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا: کویتا کا ردعمل
طالبہ کو ہراساں کرنے پر مسلم ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

اس طرح ایک ساتھ ان جڑواں بچوں کو دیکھنے والے حیرت کا شکار ہیں۔ایل کے جی سے نویں جماعت تک یہ جڑواں بچے زیرتعلیم ہیں۔ اسکول کے اسٹاف،ساتھی طلبہ کیلئے بھی یہ بچے حیرت کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

ان کے چہروں پر کافی مشابہت کے سبب ان کے رشتہ داروں اور ان کے پڑوسیوں کے ساتھ ساتھ ٹیچرس کو ان کی شناخت کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔ ان میں سے بعض طلبہ نے کہاکہ جڑواں ہونے پر انہیں کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔

اس اسکول کی وائس پرنسپل کرن شری نے کہا کہ ان بچوں کی شناخت میں بسا اوقات الجھن ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے بھی خود کے جڑواں بچے ہیں جس پر وہ ان بچوں کو دیکھ کر کافی خوش ہوتی ہیں۔اسکول کے ٹیچرپرساد نے کہا کہ ہر سال ایسے جڑواں بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔