حیدرآباد

حیدرآباد کے بوئن پلی میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر مزدور ہلاک

منگل کی صبح بوئن پلی علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل پر کام کرتے وقت ایک مزدور کا پاؤں پھسل گیا، جس کے نتیجہ میں وہ عمارت سے نیچے گر پڑا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے بوئن پلی میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر مزدور ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

منگل کی صبح بوئن پلی علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل پر کام کرتے وقت ایک مزدور کا پاؤں پھسل گیا، جس کے نتیجہ میں وہ عمارت سے نیچے گر پڑا۔

گرنے کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔۔مقامی افراد کی اطلاع پر بوئن پلی سی آئی، ڈی آئی سردار نائیک، اور ایس آئیز شیوشنکر و گِری دھر نے کلوز ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر تمام زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کیا۔

ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ اس مزدور کو شراب نوشی کی عادت تھی، جس کی تصدیق اُس کی بیوی اور بیٹے نے بھی پولیس کے سامنے کی۔مقام واقعہ سے شراب کی خالی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔