حیدرآباد

حیدرآباد کے نہرو زولوجیکل پارک میں ورلڈ ہپو ڈے منایاگیا۔52 سالہ پروتی مرکز توجہ

حیدرآباد کے مشہور نہرو زوالوجیکل پارک میں ورلڈ ہپو ڈے (عالمی یومِ دریائی گھوڑا) جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر چڑیا گھر انتظامیہ نے دریائی گھوڑوں کی اہمیت اور ان کے تحفظ کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مشہور نہرو زوالوجیکل پارک میں ورلڈ ہپو ڈے (عالمی یومِ دریائی گھوڑا) جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر چڑیا گھر انتظامیہ نے دریائی گھوڑوں کی اہمیت اور ان کے تحفظ کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

متعلقہ خبریں
تربیت، تفریح اور تخلیق کا حسین امتزاج،عیدگاہ اجالے شاہ سعیدآباد پر سی آئی او کے رنگا رنگ چلڈرن فیسٹیول کا انعقاد
نہرو زوالوجیکل پارک کے قدیم ترین کچھوے کی موت
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
ماہ رمضان المبارک کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے!، گیمس اور غیر ضروری ایپس(Apps) کواَن انسٹال کریں: مولانا ڈاکٹر سید احمد غوری نقشبندی
نمائش کلب میں زندہ دلان حیدرآباد کی محفلِ لطیفہ گوئی، “خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں” کا پیغام عام


ہپو انکلوژر پر جشن کا سماں تھا جہاں زو حکام نے وہاں موجود چار دریائی گھوڑوں پروتی، راجیتا، گجنی اور رام کے لئے پھلوں اور سبزیوں سے تیار کردہ خصوصی کیک پیش کیے۔ ان دیوہیکل جانوروں کو رغبت کے ساتھ کیک کھاتے دیکھ کر وہاں موجود افرادبالخصوص بچے بہت محظوظ ہوئے۔


تقریب کے دوران ڈپٹی کیوریٹر جے مرلی دھر نے بتایا کہ دریائی گھوڑے افریقہ کے نیم آبی نباتات خور جانور ہیں جو روزانہ تقریباً 100 کلو گرام تک غذا کھاتے ہیں۔ انہوں نے خصوصی طور پر 52سالہ پروتی کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ ہندوستان کے چڑیا گھروں میں موجود معمر ترین دریائی گھوڑوں میں سے ایک ہے۔

اپنی عمر کے باوجود پروتی مکمل طور پر صحت مند ہے اور چڑیا گھر کی رونق بنی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تقاریب سے عوام میں جنگلی حیات کے تئیں محبت اور تحفظ کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔