ایک شخص مگر مچھ کے اوپر بیٹھ کر موٹر سیکل چلارہا ہے، ویڈیو وائرل
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص مگر مچھ کو موٹرسیکل کے اوپر ڈال کر بغیر کسی خوف کے سڑک سے گزررہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ شخص بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہے۔
حیدرآباد: اس طرح کی بہت سی ویڈیوز سوشل میڈیا وائرل ہوتی ہیں۔ کچھ ویڈیوز اچھی ہوتی ہیں جبکہ کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں کہ وہ بہت چونکادیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص مگر مچھ کو موٹرسیکل کے اوپر ڈال کر بغیر کسی خوف کے سڑک سے گزررہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ شخص بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو لوگوں کو حیران کررہی ہے۔ تاہم اس ویڈیو کو ایڈٹ بھی کیاجاسکتا ہے یا یہ نقلی مگر مچھ بھی ہوسکتی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک لڑکا بغیر کسی خوف کے مگر مچھ کے ساتھ اپنی موٹر سائیکل چلارہا ہے۔ موٹر سیکل پر ایک بڑا مگر مچھ موجود ہے اور اسے رسیوں سے باندھ دیا گیا ہے اور نوجوان مگر مچھ پر بیٹھا ہوا ہے۔ یہ انوکھی ویڈیو لوگوں کو کافی حیران کررہی ہے۔
اس وائرل ویڈیو سے بہت سی چیزیں منسلک ہوسکتی ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ ویڈیو ایڈٹ کی گئی یا پھر ہوسکتا ہے کہ اس ویڈیو میں موجود مگر مچھ نقلی ہو۔ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
یہ ویڈیو کو ایک انسٹا گرام صارف نے پوسٹ کیا ہے اور اب تک اُسے ایک لاکھ 41 ہزار لوگ لائیک کرچکے ہیں جبکہ لاکھوں ویوزآچکے ہیں۔ اس ویڈیو پر کئی لوگوں نے اپنے خیالات ظاہر کئے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ہم کتنے ظالم ہوگئے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ویڈیو کافی خطرناک ہے۔