کھیل

ریسلنگ: امن سہراوت سیمی فائنل میں ری ہیگوچی سے ہار گئے

ہندوستانی پہلوان امن سہراوت کو جمعرات کے روز پیرس اولمپکس کے کشتی مقابلے میں مردوں کے 57 کلوگرام فری اسٹائل زمرے کے سیمی فائنل میں جاپان کے ری ہیگوچی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پیرس: ہندوستانی پہلوان امن سہراوت کو جمعرات کے روز پیرس اولمپکس کے کشتی مقابلے میں مردوں کے 57 کلوگرام فری اسٹائل زمرے کے سیمی فائنل میں جاپان کے ری ہیگوچی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے

اب امن ریپیچج مقابلے میں کانسے کے تمغے کے لیے مقابلہ کریں گے۔

آج یہاں کھیلے گئے میچ میں جاپانی پہلوان ری ہیگوچی نے تکنیکی برتری کی بنیاد پر امن سہراوت کو 10-0 سے شکست دی۔ امن کو جاپانی ریسلر نے صرف 1 منٹ 14 سیکنڈ میں شکست دی۔

قبل ازیں کوارٹر فائنل میچ میں امن نے البانیہ کے زیلمخان اباکاروف کو 12-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

ایشین چیمپئن شپ کے فاتح امن نے باوٴٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سابق البانیائی عالمی چیمپئن اباکاروف کو ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

a3w
a3w