کانگریس لکھ کر دے آسام میں بیف پر امتناع عائد کردوں گا: ہیمت بسوا شرما
بی جے پی امیدوار ڈپلورنجن شرما نے کانگریس امیدوار تنزیل کو گزشتہ ماہ کے ضمنی الیکشن میں 24ہزار 501 ووٹوں سے ہرایا۔ تنزیل کانگریس رکن پارلیمنٹ رقیب الحسین کا بیٹا ہے۔ رقیب الحسین نے کہا کہ ایک اچھی بات یہ ہے کہ بیف کھانا اچھا نہیں۔
گوہاٹی: چیف منسٹر ہیمنت بشوا شرما نے کہا ہے کہ وہ آسام میں بیف پر امتناع عائد کرنے کے لئے تیار ہیں، بشرطیکہ صدرپردیش کانگریس بھوپن کمار بورا انہیں اس سلسلہ میں لکھیں۔ اس الزام پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہ بی جے پی نے مسلم اکثریتی حلقہ سماگوڑی جیتنے کے لئے جو پانچ میعادسے کانگریس کے پاس تھا بیف تقسیم کیا۔
شرما نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اپوزیشن نے یہ معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے ہفتہ کے دن گوہاٹی میں پارٹی کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سماگوڑی حلقہ 25 سال تک کانگریس کے پاس تھا۔ ایسا حلقہ 27ہزار ووٹوں سے ہارنا کانگریس کی تاریخ میں سب سے بڑی شرمناک شکست ہے۔ یہ بی جے پی کی جیت سے زیادہ کانگریس کی ہار ہے۔
بی جے پی امیدوار ڈپلورنجن شرما نے کانگریس امیدوار تنزیل کو گزشتہ ماہ کے ضمنی الیکشن میں 24ہزار 501 ووٹوں سے ہرایا۔ تنزیل کانگریس رکن پارلیمنٹ رقیب الحسین کا بیٹا ہے۔ رقیب الحسین نے کہا کہ ایک اچھی بات یہ ہے کہ بیف کھانا اچھا نہیں۔
کانگریس اور بی جے پی کے لئے الیکشن جیتنے ووٹرس کو بیف باٹنا غلط ہے۔ رقیب الحسین جاریہ سال پارلیمانی حلقہ دھوبری سے 10.12 لاکھ کی ریکارڈ مارجن سے منتخب ہوئے۔ اس سے قبل انہوں نے پانچ میعاد کے لئے حلقہ اسمبلی سماگوڑی کی نمائندگی کی تھی۔
چیف منسٹر نے کہا کہ رقیب الحسین مجھے لکھ کر دے دیں۔ اس کے بعد نہ تو بی جے پی نہ تو کانگریس بیف کی بات کریں گی۔ آسام میں بیف ممنوعہ ہوجانا چاہئے۔ اگر ہم ایسا کردیں تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔
چیف منسٹر نے کہا کہ میں صدرپردیش کانگریس بھوپن بورا کو لکھوں گا وہ مجھے بتادیں میں اگلے اسمبلی الیکشن میں بیف پر امتناع عائد کردوں گا۔ اس کے بعد بی جے پی، اے جی پی، سی پی ایم کوئی بھی بیف آفر نہیں کرسکیں گی۔ ہندو،مسلمان اور عیسائی سبھی کو بیف کھانا چھوڑدینا چاہئے، سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔