مذہب

عظمتِ مصطفیٰ ؐ کانفرنس کے تحت مقابلہ تحریر، تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں منعقد

عظمتِ مصطفیٰ ؐ کانفرنس کے ضمن میں منعقدہ تحریری مقابلہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے علاوہ دونوں شہر حیدرآباد و سکندرآباد میں منعقد کیا گیا۔

حیدرآباد: عظمتِ مصطفیٰ ؐ کانفرنس کے ضمن میں منعقدہ تحریری مقابلہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے علاوہ دونوں شہر حیدرآباد و سکندرآباد میں منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں یونیورسٹی، کالج، اسکول، اور مدارس کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں
سلسہ قادریہ، چشتیہ، کمالیہ کا ایک روزہ اصلاحی وتربیتی اجتماع
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تحریری مقابلہ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد

مقابلے کے مختلف مراکز کا معائنہ مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری، ڈائریکٹر و فاؤنڈر جامعۃ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، خطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤس نامپلی حیدرآباد، مولانا حافظ محمد ایوب احمد انصاری، نائب صدر تنظیم فروغِ لسانیات، مولانا محمد عبدالواسع احمد صوفی، مولانا ریاض احمد اشرفی، مولوی قاضی محمد شمش الدین فاروقی، مولانا عبدالرحیم قادری، اور دیگر حضرات نے کیا۔

شرکاء کو توصیفی اسناد کے ساتھ اول، دوم، سوم کے انعامات کے علاوہ ترغیبی انعامات بھی عظمتِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس میں دیے جائیں گے۔

a3w
a3w