تلنگانہ
تلنگانہ:پانی کا بہاو، جگتیال۔دھرماپوری کے درمیان سڑک کا رابطہ ٹوٹ گیا
تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں اننت رام گاوں کے قریب ڈیم کا پانی جمع ہونے سے جگتیال۔ دھرماپوری کے درمیان سڑک کا رابطہ ٹوٹ گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں اننت رام گاوں کے قریب ڈیم کا پانی جمع ہونے سے جگتیال۔ دھرماپوری کے درمیان سڑک کا رابطہ ٹوٹ گیا۔
گذشتہ 4 دنوں سے مسلسل بارش کے نتیجہ میں کئی آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ کے سبب اننت رام کے قریب ڈیم کا پانی اس کے اوپر سے بہہ رہا ہے۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی پولیس اور ریونیو کے عہدیدار وہاں پہنچ گئے جنہوں نے اس روٹ پر بیریکیڈس لگادیئے تاکہ کوئی بھی ناگہانی واقعہ پیش نہ آئے۔
ویمل واڑہ اربن اور رورل منڈلوں کے نشیبی کئی علاقوں ہنوز پانی میں محصور ہیں جس کے نتیجہ میں قریبی مواضعات اور دیگر علاقوں میں رابطہ متاثر ہوگیا ہے۔
کڑم پراجکٹ سے پانی کو چھوڑے جانے کے بعد ایلم پلی پراجکٹ کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے۔