سوشیل میڈیاکرناٹک

شاہراہ پر ’ٹریفک سائن بورڈ‘ کا غلط ترجمہ سوشیل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ وائرل ہونے والے اس سائن بورڈ پر مقامی زبان میں ایک جملہ درج کیا گیا تھا جس کے معنی تھے ’تیز رفتاری حادثے کا باعث بنتی ہے‘ جس کا انگریزی میں غلط ترجمہ کچھ یوں کیا گیا ’ فوری طور پر ایک حادثہ بنائیں‘۔

حیدرآباد : ریاست کرناٹک میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے غلط ترجمہ شدہ ٹریفک سائن بورڈ کو درست کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے علاقے کوڈاگو کی ایک شاہراہ پر موجود ایک ٹریفک سائن بورڈ وائرل ہوا تھا جسے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد کرناٹک کی ریاستی حکومت کی جانب سے ٹھیک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع

وائرل ہونے والے غلط ترجمہ شدہ اس ٹریفک بورڈ پر لکھا گیا تھا کہ ’فوری طور پر ایک حادثہ بنائیں‘ جسے کی درستی کر کے اب نیا بورڈ لگا دیا گیا ہے۔ اس نئے سائن بورڈ پر درست جملہ ’رفتار تیزی دیتی ہے لیکن مار دیتی ہے‘ درج ہے۔

واضح رہے کہ وائرل ہونے والے اس سائن بورڈ پر مقامی زبان میں ایک جملہ درج کیا گیا تھا جس کے معنی تھے ’تیز رفتاری حادثے کا باعث بنتی ہے‘ جس کا انگریزی میں غلط ترجمہ کچھ یوں کیا گیا ’ فوری طور پر ایک حادثہ بنائیں‘۔

اس ٹریفک بورڈ کی تصویر سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہوگئی جس کے بعد صارفین نے حکومت کی جانب سے سائن بورڈ کا انگریزی ترجمہ کرنے کی کوشش پر سوالات اٹھا دیے تھے۔

تاہم ’کوڈاگو کنیکٹ‘ نامی ایک ایکس اکاؤنٹ نے نئے بورڈ کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سڑک پر موجود سائن بورڈ جس کے ترجمے میں غلطی ہو گئی تھی متعلقہ حکام کی جانب سے تبدیل کر دیا گیا ہے، ان کی تیز رفتار کارروائی کے لئے ان کا شکریہ۔‘