تلنگانہسوشیل میڈیا

اومیکرون کے نئے ویرینٹ کا پتہ چلنے کے بعد تلنگانہ میں چوکسی

ریاست تلنگانہ میں کووڈ کے یومیہ کیسس میں تیزی کے ساتھ کمی آرہی ہے، ایسے میں نئے ویرینٹ کا پتہ چلنے کے بعد محکمہ صحت نے ریاست میں چوکسی اختیار کرلی ہے۔

حیدرآباد: اومیکرون کے نئے ذیلی ویرینٹ کا پتہ چلنے کے بعد جس سے ملک کو نیا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، تلنگانہ کے محکمہ صحت وطبابت نے چوکسی اختیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت وطبابت، اومیکرون کے نئے ویرینٹBF.7 کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کررہا ہے۔

اس ویرینٹ کا گجرات کے بائیو ٹکنالوجی ریسرچ سنٹر میں پتہ چلا ہے۔

یہ نیا ویرینٹ انتہائی معتدی سمجھا جاتا ہے اور یہ تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے۔

نئے ویرینٹBA5.1.7 اورBF.7 چین کے علاقہ منگولیا سے پھیلا ہے اور یہ اب پوری دنیا کیلئے ایک نیا خطرہ بن رہا ہے۔

ریاست تلنگانہ میں کووڈ کے یومیہ کیسس میں تیزی کے ساتھ کمی آرہی ہے، ایسے میں نئے ویرینٹ کا پتہ چلنے کے بعد محکمہ صحت نے ریاست میں چوکسی اختیار کرلی ہے۔