ٹرمپ، پوٹین اور شی جن پنگ کی ملاقات، آخر کیا ہوگا خاص؟
چین کے صدر شی جن پنگ 19 نومبر کو شینزین میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین کی میزبانی کریں گے۔ پہلی سہ فریقی سربراہ ملاقات میں عالمی جنگوں، مصنوعی ذہانت اور نیوکلیئر ہتھیاروں میں تخفیف جیسے اہم موضوعات زیر بحث آنے کی توقع ہے۔

بیجنگ (پی ٹی آئی) چین، امریکہ اور روس کے صدور کی پہلی سہ فریقی ملاقات 19 نومبر کو ہوگی۔ چین کی وزارت خارجہ نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ چین کے صدر شی جن پنگ اپنے روسی ہم منصب پوٹین اور امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ کی میزبانی کریں گے۔
یہ ملاقات آسیان چوٹی کانفرنس کے حاشیہ پر شنزین میں ہوگی۔ چین 18 اور 19 نومبر کو33 ویں اپیک اکنامک لیڈرس میٹنگ کی میزبانی کررہا ہے جس میں 21 رکنی گروپ کے قائدین شرکت کریں گے۔ پہلی مرتبہ تین طاقتور ممالک کے سربراہوں کی سہ فریقی چوٹی ملاقات ہونے والی ہے۔ توقع ہے کہ عالمی مسائل بشمول جنگوں، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور نیوکلیر اسلحہ میں کٹوتی پر تبادلہ خیال ہوگا۔
یو این آئی کے بموجب چین کے صدر شی جن پنگ آئندہ 19 نومبر کو شینزین شہر میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹین اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔چین کی وزارتِ خارجہ نے یہ اطلاع دی۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا، "وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ 19 نومبر کو صدر شی جن پنگ شینزین میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹین اور امریکہ کے صدر ڈونالڈجے ٹرمپ کے ساتھ چین-روس-امریکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
"اس سے قبل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی کہا تھا کہ روس، چین اور امریکہ کے رہنماؤں کا سربراہ اجلاس 19 نومبر کو شینزین میں ہوگا۔ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) سربراہ اجلاس 18 اور 19 نومبر کو چین کے شہر شینزین میں منعقد کیا جائے گا۔