ایشیاء

یحییٰ آفریدی، پاکستان کے نئے چیف جسٹس مقرر

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کو پاکستان کا اگلا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔

اسلام آباد (آئی اے این ایس) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کو پاکستان کا اگلا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
محکمہ پولیس میں تقررات کا عمل آخری مرحلہ میں داخل
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول

یہ تقرر 3 سال کی مقررہ میعاد کے لئے ہوگا جو 26 اکتوبر 2024 سے شروع ہوگی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر کو حلف لیں گے۔

سابق میں سینئر ترین جج کو چیف جسٹس آف پاکستان کے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس بنادیا جاتا تھا لیکن اتوار کے دن ملک کی پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم کی جس کی رو سے پارلیمانی کمیٹی 3 سینئر ترین ججس میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتی ہے۔

59 سالہ جسٹس آفریدی نے 1990میں وکیل کی حیثیت سے اپنا کیرئیر شروع کیا تھا۔