کھیل

یشسوی کی سنچری، چائے کے وقت تک ہندوستان نے تین وکٹوں پر 225 رنز بنائے

ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعہ کو یشسوی جیسوال کی ناقابل شکست 125 رنز کی سنچری کی مدد سے چائے کے وقت تک تین وکٹ پر 225 رنز بنا لیے ہیں۔

وشاکھاپٹنم: ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعہ کو یشسوی جیسوال کی ناقابل شکست 125 رنز کی سنچری کی مدد سے چائے کے وقت تک تین وکٹ پر 225 رنز بنا لیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہندوستانی ٹیم کا 11 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے 6 وکٹیں گنوانے کا نیا ریکارڈ
محمد رضوان کو آؤٹ دینے کے متنازعہ فیصلے پر ہنگامہ

یہاں آج ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری یشسوی جیسوال اور روہت شرما کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 40 رنز جوڑے۔

روہت شرما کو 14 رن پر انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شعیب بشیر نے پوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر اپنا پہلا وکٹ لیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے شبھمن گل 34 رنز کو 29ویں اوور میں جیمز انڈرسن نے وکٹ کیپر بین فاکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراتے ہوئے پویلین بھیج دیا۔

شریاس ائیر 51ویں اوور کی چوتھی گیند پر 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہیں ہارٹلے نے فاکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ چائے کے وقت تک ہندوستان نے 63 اوورز میں 225 رنز بنا لیے ہیں اور اس کے تین بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں۔ یشسوی ناٹ آؤٹ 125 رنز اور رجت پاٹیدار25 رنز کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے لنچ تک شعیب بشیر، بین فاکس اور ٹام ہارٹلے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔