سوشیل میڈیا

نیتا امبانی کی مخصوص پانی کی بوتل کی قیمت جان کر آپ بھی ہوجائیں گے حیران

نیتا امبانی کو دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل شخصیت کی اہلیہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جن کے لائف اسٹائل سے ہر کوئی متاثر ہوتا ہے۔

ممبئی: ارب پتی تاجرو ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کی بیوی نیتا امبانی کے زیرِ استعمال خصوصی پانی کی بوتل کی قیمت جان کر ہر کسی کے ہوش اڑ گئے۔

نیتا امبانی کو دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل شخصیت کی اہلیہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جن کے لائف اسٹائل سے ہر کوئی متاثر ہوتا ہے۔

ارب پتی تاجر کی اہلیہ خوبصورت اور دلکش نظر آنے کیلئے منفرد ڈیزائن کی بوتل میں دنیا کا مہنگا ترین پانی پیتی ہیں۔ سونے سے بنی بوتل کی قیمت 49 لاکھ ہے جسے مشہور ڈیزائنر فرنینڈو الٹامیرانو نے تیار کیا ہے۔

بوتل میں موجود دنیا کے مہنگے ترین پانی کو (Acqua di Cristallo Tributo a Modigliani) کہتے ہیں۔ پانی میں 24 قیراط سونے کے ذرات کے ساتھ فجی اور فرانس کے قدرتی چشمے اور آئس لینڈ کے گلیشیئر کا پانی موجود ہے۔ مذکورہ پانی پینے سے انسانی جلد تروتازہ اور دلکش نظر آتی ہے۔

اگر بوتل کی بات کی جائے تو اسے ایک نیلامی میں 60 ہزار ڈالر کے عوض فروخت کیا گیا تھا۔

سونے کی بوتل سے پانی پیتے ہوئے نیتا امبانی کی تصویر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے تاہم اس تصویر کا تعلق 2015 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ سے ہے۔