حیدرآباد

الیکشن میں کانگریس، بی جے پی، بی آر ایس اور مجلس سے تنہا مقابلہ کرے گی:مانک راؤ

گاندھی بھون میں پریس کانفرنس میں مانک راؤ ٹھاکر ے نے کہا کہ دہلی شراب اسکام میں وہاں کے ڈپٹی چیف منسٹر کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ اس اسکام میں ملوث کے کویتا کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟

حیدرآباد: اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ کانگریس امور مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا کہ مجوزہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی، بی جے پی، بی آر ایس اور مجلس تنہا مقابلہ کرے گی۔ اے آئی سی سی قائد راہول گاندھی نے اس بات کا واضح اشارہ دیا ہے کہ بی جے پی، بی آر ایس اور ایم آئی سی خفیہ مفاہمت ہے اور کانگریس ان تینوں جماعتوں کا تنہا مقابلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

 آج یہاں گاندھی بھون میں پریس کانفرنس میں مانک راؤ ٹھاکر ے نے کہا کہ دہلی شراب اسکام میں وہاں کے ڈپٹی چیف منسٹر کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ اس اسکام میں ملوث کے کویتا کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کالیشورم پراجیکٹ کی تعمیر میں بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کا الزام عائد کیا تھا لیکن انہیں کے سی آر کے خلاف کاروائی کرنے سے کس نے روکا ہے؟ جبکہ سی بی آئی اور ای ڈی نریندر مودی کے ساتھ میں ہے۔

 تحقیقاتی ایجنسیاں جب چھتیس گڑھ اور راجستھان جہاں کانگریس حکومتیں ہیں وہاں تحقیقات کیلئے دھاوے کرتی ہیں۔ تو تلنگانہ میں کیوں نہیں؟ مانک راؤ ٹھاکرے نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور ایم آئی ایم دونوں کانگریس کو نقصان پہنچانے کیلئے منصوبہ بند سازش کررہی ہیں۔

 قبل ازیں کانگریس ترجمان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مانک راؤ ٹھاکرے نے پارٹی کے تمام جہانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بی جے پی اور بی آر ایس حکومتوں کی ناکامیوں، بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کو منظر عام پر لائیں اور کانگریس پارٹی کی پالیسیوں، مختلف جاری کردہ ڈیکلریشن سے عوام کو واقف کروائیں۔

a3w
a3w