کرناٹک

شادی شدہ خاتون کی ہراسانی سے تنگ نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد: شادی شدہ خاتون کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع اننت پور میں پیش آیا۔

حیدرآباد: شادی شدہ خاتون کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع اننت پور میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

تفصیلات کے مطابق 30سالہ کُپتیش، عرف پرودیوی فوڈ سنٹر چلاتا ہے۔

قبل ازیں، اس نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ وہ اسے علاقہ کی ایک شادی شدہ خاتون اس کے ساتھ فون پر کی گئی بات چیت اور ایک ساتھ لی گئی تصاویر دکھا کر اسے کچھ عرصہ سے ہراساں کر رہی ہے۔

شادی شدہ خاتون نے اس کے خلاف شکایت بھی کی کہ وہ اسے پریشان کر رہا ہے۔ پولیس نے دونوں کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔

ایک ہفتہ قبل اس شادی شدہ خاتون نے ایس پی سے شکایت کی تھی جس کے بعد ایس پی نے دونوں کو طلب کرتے ہوئے اس معاملہ میں تفصیلات حاصل کی تھیں۔

ایس پی نے دونوں کو ہفتہ کو دوبارہ بلایا۔اسی دوران رات کو شادی شدہ خاتون نے کُپتیش کو فون کیا اور اسے اپنے گھر بلایا اور جب وہ نہیں گیا تو اس نے کُپتیش کے گھر دوسرے شخص کو بھیج دیا۔

خاتون کے پاس سے واپس آکر اس نے اپنی بیوی للیتا کو تفصیلات سے واقف کروایا۔

کُپتیش کی بیوی نے اسے ایک رشتہ دار کی شادی کے لیے ارواکنڈ جارہی تھی۔ اس نے اپنے شوہر سے خواہش کی کہ اس خاتون کے خلاف پولیس سے شکایت کی جائے لیکن راستہ میں ہی اس کو اس کے شوہر کی خودکشی کی اطلاع ملی۔

للیتا نے پولیس سے اس خصوص میں کی گئی شکایت میں کہا کہ اس کے شوہر کے اس انتہائی اقدام کی وجہ، شادی شدہ خاتون کی ہراسانی ہے۔

للیتا نے خاتون کے خلاف معاملہ درج نہ کئے جانے پر پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنادیاجس کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

ذریعہ
یواین آئی