حیدرآباد

کمشنر پولیس سے ینگ مینس مسلم ایسوسییشن کے وفد کی ملاقات

کمشنر پولیس ہفتے میں ایک بار بھی پرانے شہر کے دفتر پر عوام سے ملاقات کرتے ہیں تو یہ عوام کے لیے بڑی خوشی کی بات اور عوام کے مسائل کے حل میں بڑی مدد ملے گی

 حیدرآباد : کمشنر سٹی پولیس حیدرآباد وی سی سجنار نے کہا  کہ وہ ہفتے میں ایک بار ضرور پرانی حویلی میں واقع دفتر کمشنر پولیس   میں عوام کے لیے دستیاب رہیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہمیشہ بھائی چارہ  اور میل ملا پ کو بڑھاوا دیں انہوں نے کہا کہ حیدراباد ایک گنگا جمنی شہر ہے اور یہاں کی تہذیب سارے ملک میں مشہور ہے

متعلقہ خبریں
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم

 ینگ منس مسلم ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا اسوسی ایشن کے وفد نے پرانے شہرکے علاقہ پرانی حویلی میں واقع دفتر کمشنر پولیس میں کمشنر پولیس جناب وی سجنار سے ملاقات کی

وفد کی قیادت جناب اعجاز علی قریشی سینیئر ایڈوکیٹ نے کی وفد میں اشفاق قریشی اور محمد ارشاد حسین ایڈوکیٹ بھی موجود تھے وفد نے کمشنر پولیس کی شال پوشی کی اور پرانے شہر کے دفتر کمشنر پولیس میں بھی عوام سے ملاقات کے فیصلے پر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ اگر کمشنر پولیس ہفتے میں ایک بار بھی پرانے شہر کے دفتر پر عوام سے ملاقات کرتے ہیں تو یہ عوام کے لیے بڑی خوشی کی بات اور عوام کے مسائل کے حل میں بڑی مدد ملے گی

ینگ مینس مسلم ایسوسی ایشن کی جانب سے جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے کمشنر پولیس کو تلگو زبان میں قرآن شریف کا نسخہ پیش کیا