حیدرآباد

دونوں شہروں میں 41 نئے پولیس اسٹیشنوں کے قیام کے احکام جاری

حکومت تلنگانہ نے لا انفورسمنٹ کے دیگر اقدامات کے ساتھ دونوں شہروں میں 40 نئے پولیس اسٹیشنوں کے قیام کے احکام جاری کردیئے ہیں۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے لا انفورسمنٹ کے دیگر اقدامات کے ساتھ دونوں شہروں میں 40 نئے پولیس اسٹیشنوں کے قیام کے احکام جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
پالی سیٹ کا اعلامیہ جاری درخواستوں کی وصولی کا آغاز
تلنگانہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے تقررات، اعلامیہ جاری۔اہل افراد سے درخواستیں مطلوب
ریسڈنشیل اسکولس میں تقررات، اگست میں تحریری امتحانات متوقع
گروپ IV کے طلبہ کیلئے 55روزہ مفت کراش کورس

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے 31، اپریل کو زونس کی تنظیم جدید اور تینوں کمشنریٹس میں 40 نئے پولیس اسٹیشنوں میں جائیدادوں کی منظوری کے فائل پر دستخط کردیئے۔

اس سلسلہ میں حکومت نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ نئے پولیس اسٹیشنوں (لاء اینڈ آرڈر) میں دومل گوڑہ، سکریٹریٹ، خیریت آباد، وارثی گوڑہ، بنڈلہ گوڑہ، آئی سدن، گڈی ملکاپور، فلم نگر، مدھورا نگر، مانصاحب ٹینک، بورابنڈہ، موکیلا، اللہ پور، سورارام، کولور اور جینوم ویلی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اضافی لاء اینڈ آرڈر، 13 ٹرافک پولیس اسٹیشن اور 2 ٹاسک فورس زونس قائم کئے جائیں گے۔ میڑچل اور راجندر نگر میں ٹاسک فورس زونس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ 6 نئے ڈی سی پی زونس بھی قائم کئے جائیں گے۔ ہر ایک زون میں ایک ویمن پولیس اسٹیشن رہے گا اور ہر ایک علاقہ میں سائبر کرائم اور نارکوٹکس ونگس بھی رہیں گے۔

نئے زونس اور پولیس کنٹرول رومس بھی توسیع منصوبہ میں شامل ہیں۔ 11 نئے ٹرافک پولیس اسٹیشنوں میں ماریڈ پلی، بوئن پلی، جوبلی ہلز، ایس آر نگر، عنبرپیٹ، نلہ کنٹہ، نارائن گوڑہ، بہادرپورہ، سنتوش نگر، چندرائن گٹہ، ٹولی چوکی اور لنگر حوض شامل ہیں۔