آندھراپردیش

ٹرین حادثہ، اے پی کی 10 ایمبولنس گاڑیاں اوڈیشہ پہنچ گئیں

جگن موہن ریڈی نے ہدایت دی کہ پڑوسی ریاست میں پیش آئے اس خطرناک حادثہ کے زخمیوں کی مدد کو یقینی بنایاجائے اور ان کو اسپتال منتقل کیاجائے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی دس ایمبولنس گاڑیاں اوڈیشہ کے بالاسور بھیجی گئیں جہاں پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں 288افراد ہلاک اور تقریبا ایک ہزارزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
150طلبا، مڈڈے میل کھانے کے بعد بیمار
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
اوڈیشہ ٹرین حادثہ: دوا خانوں میں زخمیوں کو شریک کروانے دوڑ دھوپ
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت

سریکلم ضلع کے ڈسٹرکٹ منیجر 108ایمبولنس سرویسس نذیر نے کہا کہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے ہدایت دی ہے کہ ایمبولنس گاڑیاں بھیجی جائیں تاکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں کو منتقل کرنے میں مدد مل سکے۔یہ ایمبولنس گاڑیاں طبی آلات اور ڈاکٹرس سے لیس ہیں۔

 ان کے ذریعہ مریضوں کو بالاسور اور دیگر قریبی ٹاونس میں واقع اسپتالوں میں پہنچانے میں مدد مل سکے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی نے ہدایت دی کہ پڑوسی ریاست میں پیش آئے اس خطرناک حادثہ کے زخمیوں کی مدد کو یقینی بنایاجائے اور ان کو اسپتال منتقل کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ جملہ 10ایمبولنس گاڑیاں کو پڑوسی ریاست کو بھیجاگیا ہے۔

a3w
a3w