تلنگانہ

نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں میں آگے بڑھنے کی ضرورت: نکہت زرین کا حکومتی مشیر محمد علی شبیر سے اظہار تشکر

عالمی باکسنگ چیمپئن اور اولمپک ایتھلیٹ نکہت زرین نے آج اپنے خاندان کے ساتھ حکومتی مشیر محمد علی شبیر سے حیدرآباد کی جوبلی ہلز میں ملاقات کی۔

نظام آباد: عالمی باکسنگ چیمپئن اور اولمپک ایتھلیٹ نکہت زرین نے آج اپنے خاندان کے ساتھ حکومتی مشیر محمد علی شبیر سے حیدرآباد کی جوبلی ہلز میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران نکہت زرین نے انہیں شال پوشی کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اسپیشل پولیس) تلنگانہ کے عہدے پر فائز کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
نکہت زرین کیلئے 2 کروڑ روپئے دینے چیف منسٹر کا اعلان
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی

حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے نکہت زرین کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی اور عالمی سطح پر باکسنگ کے میدان میں نمایاں کارنامے انجام دیے ہیں، جو کہ نہ صرف نظام آباد بلکہ تلنگانہ اور ملک کے لیے قابل فخر ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی آگے آنے کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ نکہت زرین نے اپنی محنت سے ایک مثال قائم کی ہے، جب کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا اور منشیات سے دور رہنا چاہیے۔

محمد علی شبیر نے مزید کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے نکہت زرین کے تاریخی کارناموں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز کرنے کے لیے کابینہ میں منظوری حاصل کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جلد ہی چیف منسٹر نکہت زرین کو ایوارڈ دیں گے اور ان کی تعیناتی کے احکامات جاری کریں گے۔

سینئر کانگریس قائد محمد جاوید اکرم نے بھی نکہت زرین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیوں کا سہرا حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی سفارش کے سر ہے۔ پی سی سی جنرل سکریٹری گڑگو گنگادھر نے نکہت زرین کی بین الاقوامی سطح پر کامیابیوں کی تعریف کی اور کہا کہ حکومتی مشیر نے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے چیف منسٹر سے موثر نمائندگی کی۔

اس ملاقات میں نکہت زرین کے والد محمد جمیل احمد اور کانگریس کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

a3w
a3w