انٹرٹینمنٹ

آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے…

مدن موہن کے نغمہ ’آپ كی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے ، دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا مل گئی منزل مجھے‘ سے موسیقی کے شہنشاہ نوشاداس قدر متاثر ہوئے تھے کہ انہوں نے مدن موہن سے اس دھن کے بدلے اپنی موسیقی کا پورا خزانہ لٹا دینے کی خواہش ظاہر کر دی تھی۔

ممبئی: (14جولائی مدن موہن کی برسی کے موقع پر خصوصی پیش کش) ہندی فلموں کے مشہور موسیقار مدن موہن کے نغمہ ’آپ كی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے ، دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا مل گئی منزل مجھے‘ سے موسیقی کے شہنشاہ نوشاداس قدر متاثر ہوئے تھے کہ انہوں نے مدن موہن سے اس دھن کے بدلے اپنی موسیقی کا پورا خزانہ لٹا دینے کی خواہش ظاہر کر دی تھی۔

مدن موہن کوہلی کی پیدائش 25 جون 1924 کو ہوئی۔ ان کے والد رائے بہادر چنی لال فلمی کاروبار سے منسلک تھے اور بمبئی ٹاکیز اور فلمستان جیسے بڑے فلم اسٹوڈیو میں پارٹنر تھے۔

گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے مدن موہن بھی فلموں میں کام کرکے نام کمانا چاہتے تھے لیکن اپنے کے والد کے کہنے پر انہوں نے فوج میں بھرتی ہونے کا فیصلہ کرلیا اور دہرہ دون میں ملازمت شروع کر دی۔

کچھ دنوں بعد ان کا تبادلہ دہلی ہو گیا، لیکن کچھ وقت کے بعد ان کا دل فوج کی نوکری سے بھر گیا اور وہ فوج چھوڑ کر لکھنؤ آ گئے اور ریڈیو کے لیے کام کرنے لگے۔

ریڈیو میں ان کی ملاقات موسیقی کی دنیا سے وابستہ استاد فیاض خان ، استاد علی اکبر خان بیگم اختر اور طلعت محمود جیسی معروف شخصیات سے ہوئی جن سے وہ کافی متاثر ہوئے اور ان کا رجحان موسیقی کی جانب مائل ہو گیا۔ اپنے خواب تعبیر کرنے کے لئے مدن موہن لکھنؤ سے ممبئی آ گئے۔

a3w
a3w