تلنگانہ

اننت گری علاقہ میں نوجوانوں کی کار اور بائیک ریسنگ  ، ویڈیو وائرل

مقامی افرادنے اس واقعہ کی ویڈیو بتاتے ہوئے سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشیل میڈیا پر یہ بتایاگیا کہ اس طرح کی کار ریسنگ ہفتہ کے اواخر میں باقاعدہ طورپر ہورہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع وقارآبادکے اننت گری علاقہ میں بعض نوجوانوں نے کاروں کی ریس کا اہتمام کیا۔یہ نوجوان گذشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر کار ریسنگ اوربائیک ریسنگ کرتے ہوئے مختلف کرتب بازی کے مظاہرے کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے تانڈور میں “خون عطیہ کیمپ”کا انعقاد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

مقامی افرادنے اس واقعہ کی ویڈیو بتاتے ہوئے سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشیل میڈیا پر یہ بتایاگیا کہ اس طرح کی کار ریسنگ ہفتہ کے اواخر میں باقاعدہ طورپر ہورہی ہے۔

انہوں نے پولیس سے اپیل کی کہ کار ریسنگ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ وقار آباد کی پہاڑیوں کو دیکھنے کیلئے کئی سیاح وہاں جاتے ہیں جو اس طرح کی بائیک اور کار ریسنگ کے مقابلوں سے خوفزدہ ہیں۔