تلنگانہ

پالمورو۔ رنگاریڈی پروجیکٹ: چیف منسٹر، بٹن دباکر مشق کا آغاز کریں گے

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 16 ستمبر کو پالمورو۔ رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کے وٹ رن (Wet- run) کا افتتاح انجام دیں گے۔ کے سی آر نرلہ پور ان ٹیک کے پاس بٹن دبا کر پالمورو۔ رنگاریڈی وٹ رن کا آغاز کریں گے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 16 ستمبر کو پالمورو۔ رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کے وٹ رن (Wet- run) کا افتتاح انجام دیں گے۔ کے سی آر نرلہ پور ان ٹیک کے پاس بٹن دبا کر پالمورو۔ رنگاریڈی وٹ رن کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
ہر طبقہ، فرقہ سے انصاف کیا گیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کا دعویٰ
پی آر سی کا عنقریب اعلان
علیحدہ تلنگانہ نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر کو چیف منسٹر کا خراج
تلنگانہ میں آئندہ ہفتہ میڈیکل ڈے کا اہتمام

پالمورو۔ رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کے ذریعہ پانی کو لفٹ کرنے کیلئے دنیا میں سب سے بڑے پمپ سیٹس کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے۔ دو کیلو میٹر کے فاصلہ سے پمپوں کے ذریعہ پانی لفٹ کرتے ہوئے ریزروائر میں منتقل کیا جائے گا۔ پمپ کے آغاز کے بعد چیف منسٹر دریا کرشنا میں پھول بہائیں گے۔ خصوصی پوجا کریں گے۔

اسی روز زبردست جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ جلسہ عام میں ضلع متحدہ محبوب نگر کے تمام دیہاتوں اور قریہ جات سے عوام اور عوامی نمائندے شرکت کریں گے۔17 ستمبر کو محبوب نگر اور رنگاریڈی میں تمام ٹاونس اور دیہاتوں میں عوام خصوصی پوجا کریں گے۔

آج چیف منسٹر نے کہا کہ پالمورو رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پروجیکٹ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اسے مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے محبوب نگر اور رنگاریڈی کے عوام کو کرشنا کے پانی سے دیوی دیوتاوں کے قدم دھونے کی اپیل کی کے سی آر نے کہا کہ16 ستمبر جنوبی تلنگانہ کے عوام کیلئے عید کا دن ہے۔

زبردست کوششوں، انجینئرس کی محنت و لگن اور رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے پروجیکٹ کو پورا کیا گیا۔کالیشورم پراجیکٹ کی طرح محنت جستجو اور لگن کا سنجیدہ مظاہرہ کرتے ہوئے پراجیکٹ کو بھی پورا کیا گیا۔

انہوں نے اس پراجیکٹ کی تکمیل میں تعاون کرنے پر سی ایم او عہدیداروں، محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ کے سی آر نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعہ جنوبی تلنگانہ کو بھی ہرا بھرا سرسبز وشاداب کیا جائے گا اور سنہرے تلنگانہ کے خواب کی تکمیل کی سمت ایک اور قدم قرار دیا۔

a3w
a3w