دہلی

یوتھ کانگریس نے مودی کی سالگرہ پر یوم بے روزگاری منایا

انڈین یوتھ کانگریس نے چہارشنبہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کو ”قومی یوم ِ بے روزگاری“ کے طورپر منایا۔ اس نے علامتی احتجاج کیا کہ ملک میں بے روزگاری 5 دہوں میں سب سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) انڈین یوتھ کانگریس نے چہارشنبہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کو ”قومی یوم ِ بے روزگاری“ کے طورپر منایا۔ اس نے علامتی احتجاج کیا کہ ملک میں بے روزگاری 5 دہوں میں سب سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔

کانگریس ورکرس نے رائے سینا روڈ پر اپنے دفتر میں چائے اور پکوڑہ اسٹال کھولیں اور اسے سیاہ غباروں سے سجایا تاکہ یہ بتایا جائے کہ روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث تعلیم یافتہ نوجوان معمولی کام کرنے پر مجبور ہیں۔

صدر آئی وائی سی اُدئے بھانو چھب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بے روزگاری سب سے اونچی سطح پر ہے کیونکہ مودی ووٹ چراکر وزیراعظم بن رہے ہیں۔ راہول گاندھی نے یہ بات ثابت کردی ہے۔

ہم آج پھر کہتے ہیں کہ مودی ووٹ چور اور نوکر چور ہے۔ یہ ملک کے نوجوانوں کی آواز ہے اور ہم روزگار ملنے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

آئی وی سی سربراہ نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت نے 1050 ایکڑ اراضی صرف ایک روپیہ میں دے دی۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیا یہی نیو انڈیا کا آئیڈیا ہے۔