شمال مشرقی دہلی میں نوجوان کا قتل، بھارفی فورس تعینات
ہفتہ کی رات 3 ملزمین نے منیش کو بے رحمی سے ہلاک کردیاتھا۔ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوا۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایاکہ کل رات7:40 بجے کے آس پاس ہمیں پی سی آرکال پرواقعہ کی اطلاع ملی۔
نئی دہلی: دہلی پولیس نے شمال مشرقی دہلی کے نندنگری علاقہ میں جہاں منیش نامی شخص کو عالم‘ فیضان اور بلال نے چھرا گھونپ کرہلاک کردیاتھا مزیدپولیس فورس تعینات کردی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالاجاسکے۔ دہلی پولیس‘ ڈرون کیمروں کی مدد بھی لے رہی ہے تاکہ شرپسند عناصر پر نظررکھی جائے جو لوگوں کو بھڑکاسکتے ہیں۔
اتوار کی صبح مقامی لوگ علاقہ میں اکٹھا ہوئے۔ انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے قاتلوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے تیقن دیاہے کہ کسی بھی ملزم کو بخشا نہیں جائے گا۔ تینوں ملزمین گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
ہفتہ کی رات 3 ملزمین نے منیش کو بے رحمی سے ہلاک کردیاتھا۔ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوا۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایاکہ کل رات7:40 بجے کے آس پاس ہمیں پی سی آرکال پرواقعہ کی اطلاع ملی۔
ابتدائی انکوائری کے بعد سندرنگری کے رہنے والے 3 نوجوانوں عالم‘ بلال اور فیضان کی نشاندہی ہوئی۔ فی الحال قتل کا مقصد پرانی رنجش لگتا ہے۔ منیش کے بھائی سشیل نے آئی اے این ایس سے بات چیت میں دعویٰ کیا کہ منیش کو عالم‘بلال اور فیضان نے چھرا گھونپا۔
یہ تینوں‘محسن اور قاسم کے دوست ہیں جو میرے بھائی پر حملہ کیلئے فی الحال جیل میں ہیں۔ ان لوگوں نے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی اور آج میرے بھائی کو مارڈالا گیا۔