شمالی بھارت

سماج وادی پارٹی ایم ایل اے و بی جے پی لیڈر کے درمیان ہاتھا پائی (ویڈیو)

بلدیاتی انتخابات کے ایک دن قبل چہارشنبہ کو امیٹھی میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) ایم ایل اے راکیش سنگھ اور گوری گنج نگر پنچایت امیدوار رشمی سنگھ کے شوہر دیپک سنگھ کے درمیان کوتوالی کے اندر جم کر مارپیٹ ہوئی۔

امیٹھی: بلدیاتی انتخابات کے ایک دن قبل چہارشنبہ کو امیٹھی میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) ایم ایل اے راکیش سنگھ اور گوری گنج نگر پنچایت امیدوار رشمی سنگھ کے شوہر دیپک سنگھ کے درمیان کوتوالی کے اندر جم کر مارپیٹ ہوئی۔

متعلقہ خبریں
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
بیٹے نے خلیجی ممالک میں قرض لیا۔ قرض خواہوں کا باپ سے مطالبہ
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
مادھوی لتا کو وائی پلس زمرہ کی سیکوریٹی، بی جے پی میں ایک گرما گرم موضوع بحث

الیکشن کے دوران اس طرح کا واقعہ غیر جانبدارانہ الیکشن پر بھی سوال کھڑے کرتا ہے۔ایس پی دفتر سے منسلک کوتوالی احاطے میں ہوئی اس مارپیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے۔

احتیاط کے طور پر موقع واردات پر کئی تھانوں کی پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ پورے معاملے میں ایس پی امیٹھی نے امن و امان کے قیام کا دعوی کیا ہے۔ایس پی ایم ایل اے راکیش پرتاپ سنگھ منگل کی شام سے پولیس انتظامیہ سے ناراض ہو کر کوتوالی احاطے میں دھرنا مظاہرہ پر بیٹھے تھے۔

آج صبح بی جے پی امیدوار رشمی سنگھ کے والد دیپک سنگھ کوتوالی احاطے میں پہنچ گئے۔ دونوں لوگوں کے درمیان شروع ہوئی کہا سنی دیکھتے ہی دیکھتے مارپیٹ میں تبدیل ہوگئی۔

دیپک سنگھ کے ذریعہ گالی دئیے جانے پر ایس پی ایم ایل اے راکیش پرتاپ سنگھ نے مشتعل ہوگئے اور کوتوالی احاطے میں ہی رشمی سنگھ کے والد کی پٹائی کرنے لگے۔

دیکھتے ہی دیکھتے چاروں طرف بھگدڑ مچ گئی۔ واقعہ پر قابو پانے کے لئے وہاں موجود پولیس عہدیدار دوڑ پڑے۔واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ جس میں ایس پی ایم ایل اے راکیش پرتاپ سنگھ، رشمی سنگھ کے والد دیپک سنگھ کو پیٹتے نظر آرہے ہیں۔

معاملے سے متعلق ایک ویڈیو اور بھی وائرل ہورہا ہے۔ جس میں رشمی سنگھ کے والد دیپک سنگھ کسی کو دھمکی بھرے انداز میں گولم گلوج کرتے نظر آرہے ہیں۔ایس پی امیٹھی نے بتایا کہ کوتوالی احاطے میں دھرنا دے رہے ایس پی ایم ایل اے اور دیپک سنگھ کا اچانک آمنا سامنا ہوگیا۔

جس میں دونوں لوگوں کے درمیان کچھ ہاتھا پائی ہوئی ہے۔ وہاں پر موجود پولیس نے معاملے کو فورا کرایا۔ موقع پر امن و امان قائم ہے۔