تلنگانہ

وائی ایس شرمیلا کی پدیاترا جاری، بی آر ایس لیڈروں کے حملہ کا الزام

پدا یاترا کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری تعداد کو تعینات کیا گیا تھا۔شرمیلا نے وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کے کارکنوں اور لیڈروں پر حکمران جماعت بی آرایس کے لیڈروں کی جانب سے حملہ کا الزام لگایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا کی پد یاترا جاری ہے۔ان کی یاترا ضلع کے اے بی ٹانڈہ، دولت نگر سے ہوتی ہوئی وردھناپیٹ حلقہ پہنچی۔

متعلقہ خبریں
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
کے سی آر پر شکست کا خوف طاری: شرمیلا
شرمیلا کی ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک شیو اکمار سے ملاقات
ٹوئٹر پرشرمیلا اور کے ٹی آر میں لفظی جھڑپ
بھوک ہڑتال کیلئے شرمیلا کو ہائی کورٹ کی مشروط اجازت

 پدا یاترا کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری تعداد کو تعینات کیا گیا تھا۔شرمیلا نے وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کے کارکنوں اور لیڈروں پر حکمران جماعت بی آرایس کے لیڈروں کی جانب سے حملہ کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہاکہ برسراقتدار جماعت کی بے قاعدگیوں پر سوال اٹھانے والے ان کی پارٹی کے کارکنوں اور صحافیوں پر حملے کئے جارہے ہیں۔ شرمیلا نے ریاستی حکومت پر اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی کا الزام لگایا۔