حیدرآباد

وائی ایس آر ٹی پی تلنگانہ میں انتخابات نہیں لڑے گی، شرمیلا کا اعلان

وائی ایس شرمیلا نے کہاکہ ان کی پارٹی چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں بی آر ایس کے بدعنوان اور عوام مخالف راج کو ختم کرنے کیلئے یہ قربانی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے آج کہاکہ وہ تلنگانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہیں کریں گے اور اُنہوں نے تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ کی غیر مشروط تائید
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی چھوٹی بہن وائی ایس شرمیلا نے کہاکہ ان کی پارٹی انتخابات میں ووٹوں کی تقسیم سے بچنے کیلئے کانگریس پارٹی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائی ایس شرمیلا نے کہاکہ ان کی پارٹی چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں بی آر ایس کے بدعنوان اور عوام مخالف راج کو ختم کرنے کیلئے یہ قربانی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شرمیلا نے یہ بھی کہاکہ بہت سے سروے اور رپورٹس کے مطابق یہ محسوس کیا گیا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں ہماری شرکت کا براہ راست بہت سے حلقوں میں کانگریس کے ووٹ شیئر پر اثر پڑے گا۔ اس لئے وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی نے تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کوووٹنگ ہوگی او 3 دسمبر کو نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ وائی ایس شرمیلا نے ستمبر میں کانگریس قائدین سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے ملاقات کی تھی جس کے بعد اُنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ میٹنگ میں اہم بات چیت کی گئی ہے۔

a3w
a3w