سوشیل میڈیادہلی
ٹرینڈنگ

مشکلات کے باوجود حوصلہ برقرار، Zomato کے معذور ڈیلیوری بوائے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ معذور ڈیلیوری بوائے ایک چھوٹی سی ریڑھی پر بیٹھ کر آرڈر پہنچانے کے لیے نکلتے ہیں۔ ان کی جدوجہد دیکھ کر دو نوجوان ان کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ آرڈر لے جانا ضروری ہے؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا:

نئی دہلی: زندگی میں مشکلات ہر کسی کے حصے میں آتی ہیں لیکن کچھ لوگ اپنی ہمت، محنت اور مثبت سوچ سے ان رکاوٹوں کو بھی آسان بنا دیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک متاثرکن ویڈیو اِن دنوں سوشل میڈیا پر لاکھوں دل جیت رہی ہے، جس میں ایک معذور شخص زومیٹو کی ٹی شرٹ پہنے پوری لگن اور محنت کے ساتھ آرڈر ڈلیور کرتے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ معذور ڈیلیوری بوائے ایک چھوٹی سی ریڑھی پر بیٹھ کر آرڈر پہنچانے کے لیے نکلتے ہیں۔ ان کی جدوجہد دیکھ کر دو نوجوان ان کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ آرڈر لے جانا ضروری ہے؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا:
"ہاں، ضروری ہے، ورنہ ایپ والے میری آئی ڈی بند کر دیں گے۔”
یہ بات سن کر نوجوان جذباتی ہو جاتے ہیں اور انہیں اپنی گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے جاتے ہیں۔

ویڈیو کے اگلے حصے میں نظر آتا ہے کہ یہ ڈیلیوری بوائے ایک لگژری Audi کار میں بیٹھ کر کسٹمر تک آرڈر پہنچاتے ہیں۔ جب کسٹمر نیچے آکر آرڈر وصول کرتا ہے تو ہنستے ہوئے کہتا ہے:
"پہلی بار کسی ڈیلیوری بوائے کو لگژری کار میں ڈلیوری کرتے دیکھا ہے۔”
یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران بھی رہ گئے اور متاثر بھی ہوئے۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام پر @harmansdrip نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی۔ اب تک اس کو 42 لاکھ سے زیادہ ویوز، ساڑھے 6 لاکھ سے اوپر لائکس اور 19 ہزار سے زائد کمنٹس مل چکے ہیں۔ کمنٹ سیکشن میں صارفین نے جم کر تعریف کی۔
ایک صارف نے لکھا: "جو شخص محنت کرنا چاہتا ہے، وہ کبھی خدا سے شکوہ نہیں کرتا۔”
دوسرے نے کہا: "سلام ہے اس لڑکے کو بھی جس نے نیچے آکر آرڈر لیا اور مدد کی۔”
کسی نے دعا دی: "خدا آپ سب کا بھلا کرے، یہی اصل ہیرو ہیں۔”

یہ ویڈیو صرف ایک ڈیلیوری بوائے کی محنت کی کہانی نہیں بلکہ انسانیت اور حوصلے کی بہترین مثال ہے۔ معذور ڈیلیوری مین نے ثابت کر دیا کہ محنت اور ہمت سے کوئی خواب ادھورا نہیں رہتا۔