مادھا پور ڈی سی پی وینکٹشورلو کے فرزند کی دل کا دورہ پڑنے سے موت
حال ہی میں سنکرانتی تہوار پر اُن کے والد نے اپنے چھوٹے لڑکے کو کار تحفہ میں دی تھی۔ جیسے ہی چندرتیج کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی اُن کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا۔
حیدرآباد: مادھاپور سنٹرل زون کے ڈی سی پی وینکٹیشورلو کے 20 سالہ فرزند چندرتیج کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ چندرتیج کو پیر کی رات دل کا دورہ پڑنے پر اُن کے افراد خاندان نے انہیں اسپتال منتقل کیا۔
چندرتیج کی اسپتال میں دوران علاج موت ہوگئی۔ نعش کو نلگنڈہ ضلع میں اُن کے آبائی گاؤں کو منتقل کردیا گیا۔ وینکٹیشورلو کا سب سے چھوٹا بیٹا چندرتیج ایک خانگی کالج میں میکانیکل انجینئر کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔
حال ہی میں سنکرانتی تہوار پر اُن کے والد نے اپنے چھوٹے لڑکے کو کار تحفہ میں دی تھی۔ جیسے ہی چندرتیج کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی اُن کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا۔
واضح رہے کہ موجودہ دور میں بہت سے کم عمر لوگوں کی دل کا دورہ پڑنے اچانک موت واقع ہورہی ہے۔ یہ تشویشناک بات ہے کہ 10 سالہ طالبعلم سے ہر عمر کے افراد ہارٹ اٹیک سے مررہے ہیں۔ کئی ایک ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔