سوشیل میڈیا

چڑیا گھر کے مالک کو دو سر والے سانپ نے کاٹ لیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں بریور سانپ کو ہاتھ میں لیتے ہوئے اس کا سر تھپتپاتے بھی دیکھے گئے جس دوران انہیں سانپ نے کاٹ لیا جس پر انہوں نے بتایا کہ اس نے مجھے ابھی دو بارہ کاٹا ہے۔

کیلی فورنیا: کیلیفورنیا میں قائم چڑیا گھر کے مالک کو دوسروں والے سانپ نے کاٹ لیا جس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو سروں والے نایاب سانپ کی ویڈیو کیلیفورنیا کے فاؤنٹین ویلی میں قائم کیے گئے ریپٹائل چڑیا گھر کی ہے جس میں مالک کو دو سروں والے سانپ سے کھیلتے،بچوں کو دیتے دیکھا جاسکتا ہے حتیٰ کہ اسی دوران سانپ نے چڑیا گھر کے مالک کو کاٹ لیا۔

متعلقہ خبریں
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وباکا پھیلاؤ پھر شروع
3 امریکی ریاستوں میں ہندوستانیوں کا احتجاج
آوارہ کتوں سے محفوظ رہنے شعور بیداری پروگرام: میئر
کیلی فورنیا میں اسکولی طلباء میں لڑائی، چاقوسے حملہ
View this post on Instagram

A post shared by Jay Brewer (@jayprehistoricpets)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جے بریور نے رینگنے والے جانوروں کے ساتھ گزشتہ ہفتےچڑیا گھر کی بنیاد رکھی ہے، اس چڑیا گھر کی ایک ویڈیو جے نے ’ دو سر والے سانپوں نے مجھے کاٹا‘ کے عنوان سے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں بریور سانپ کو ہاتھ میں لیتے ہوئے اس کا سر تھپتپاتے بھی دیکھے گئے جس دوران انہیں سانپ نے کاٹ لیا جس پر انہوں نے بتایا کہ اس نے مجھے ابھی دو بارہ کاٹا ہے۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقیدکا اظہار کیا جارہا ہے۔

a3w
a3w