حیدرآباد

زو پارک تا آرام گھر فلائی اوور کا 9 دسمبر کو افتتاح متوقع

چار دن اچانک فلائی اوور کے افتتاح کی اطلاع کے ساتھ ہی بلدیہ کا ٹاؤن پلاننگ عملہ حرکت میں آگیا اور زو پارک کے روبرو تقریباً 17 ملگیوں‘ ہوٹلوں اور دیگر کاروباری عمارتوں کو منہدم کرنے کا آغاز کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی جو 3 دسمبر کو زو پارک تا آرام گھر 6 لین فلائی اوور کا افتتاح انجام دینے والے تھے لیکن اچانک اس پروگرام کو ملتوی کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چیف منسٹر 9 دسمبر کو اس فلائی اوور کا افتتاح انجام دیں گے۔ افتتاح میں تاخیر کی وجہ زو پارک کی مین گیٹ کے روبرو فلائی اوور سے متصل سرویس روڈ کی عدم تعمیر بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے

 چار دن اچانک فلائی اوور کے افتتاح کی اطلاع کے ساتھ ہی بلدیہ کا ٹاؤن پلاننگ عملہ حرکت میں آگیا اور زو پارک کے روبرو تقریباً 17 ملگیوں‘ ہوٹلوں اور دیگر کاروباری عمارتوں کو منہدم کرنے کا آغاز کیا۔

 تاہم انہدامی کارروائی اور سرویس روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ہفتہ درکار ہوسکتا ہے۔ بلدیہ کی انہدامی کارروائی سے زو پارک کے روبرو ہوٹلوں کا کاروبار متاثر ہوگیا۔ زو پارک آنے والے سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی خریدی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ واضح چیف منسٹر ریونت ریڈی نے 3 دسمبر کو آئی میکس گراؤنڈ پر میر عالم سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا ورچول افتتاح انجام دیا۔