شمال مشرق
میزوم میں شروعاتی راونڈ میں زیڈ پی ایم کو سبقت
میزروم کی 40 اسمبلی سیٹوں کی گنتی کاونٹنگ کے ابتدائی راونڈ میں زورم پیپلز موومنٹ(زیڈ پی ایم) نے سبقت حاصل کرلی ہے۔

آئیزول: میزروم کی 40 اسمبلی سیٹوں کی گنتی کاونٹنگ کے ابتدائی راونڈ میں زورم پیپلز موومنٹ(زیڈ پی ایم) نے سبقت حاصل کرلی ہے۔
رجحانات میں زیڈ پی ایم 15 سیٹوں پر آگے ہے۔ حکمران میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) کو 11 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ وہیں کانگریس 10 سیٹوں پر آگے ہے اور بی جے پی 4 سیٹوں پر آگے ہے۔
میزورم اسمبلی انتخابات میں 18 خواتین سمیت کل 174 امیدوار میدان میں ہیں۔ ایم این ایف، زیڈ پی ایم اور کانگریس نے تمام 40 سیٹوں پر مقابلہ کیا ہے، جب کہ بی جے پی نے 13 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔