حیدرآباد

تلنگانہ میں جی ایس ٹی وصولی میں 26فیصد اضافہ

رپورٹ کے مطابق پانچ مہینوں سے جی ایس ٹی وصولی میں ہر ماہ قابل لحاظ اضافہ ہوتا جارہاہے۔اس کی وجہ جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے وقتا فوقتا کئے جارہے موثر اقدامات قراردیاجارہاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں جولائی2022کے دوران جی ایس ٹی وصولی میں گزشتہ سال جولائی سے25فیصد اضافہ ہوا۔جولائی 2022 میں جی ایس ٹی وصولی4547کروڑ روپئے رہی،جولائی2021کے دوران جی ایس ٹی وصولی3610کروڑ روپئے تھی جبکہ جون 2022میں جی ایس ٹی وصولی 3901 کروڑ رہی۔

جون2022میں پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں جی ایس ٹی وصولی 3409کروڑ روپئے تھی۔مرکزی وزارت فینانس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جولائی 2022میں کل ہند سطح پر 1,48,995کروڑ روپئے بطور جی ایس ٹی وصول کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران1.16.393کروڑ روپئے وصول کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پانچ مہینوں سے جی ایس ٹی وصولیمیں ہر ماہ قابل لحاظ اضافہ ہوتا جارہاہے۔اس کی وجہ جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے وقتا فوقتا کئے جارہے موثر اقدامات قراردیاجارہاہے۔