آندھراپردیش

نائیڈو سے ملے زیورخ ایئرپورٹ کے سی ای او، نوئیڈا ایئرپورٹ کے بارے میں گفتگو

شہری ہوابازی کی وزارت نے پیر کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان نوئیڈا کے جیور میں واقع نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ترقی اور آپریشن، ہوابازی کے شعبے میں عالمی طریقہ کار اور ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ہوابازی کی منڈی میں بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے بہتر سرمایہ کاری کے مواقع پر بات ہوئی۔

نئی دہلی: شہری ہوابازی کے وزیر کے۔ رام موہن نائیڈو سے پیر کو زیورخ ایئرپورٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لوکاس بورِس نے ملاقات کی اور زیرِ تعمیر نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بارے میں بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
حیدرآباد میں چار دنوں کیلئے انٹرنیشنل ایئر شو
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


یہ ملاقات زیورخ میں ہوئی۔ اس موقع پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نوئیڈا ایئرپورٹ کو ترقی دینے والی کمپنی زیورخ ایئرپورٹ انٹرنیشنل کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈینیئل برچر بھی موجود تھے۔


شہری ہوابازی کی وزارت نے پیر کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان نوئیڈا کے جیور میں واقع نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ترقی اور آپریشن، ہوابازی کے شعبے میں عالمی طریقہ کار اور ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ہوابازی کی منڈی میں بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے بہتر سرمایہ کاری کے مواقع پر بات ہوئی۔


پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ "اس گفتگو سے ہندوستانی ہوابازی کے شعبے کی ترقی کی کہانی میں عالمی ایئرپورٹ آپریٹرز کی گہری دلچسپی سامنے آئی اور ہوابازی کے ڈھانچے کی ترقی، آپریشنل بہترین کارکردگی اور شعبے میں طویل مدتی سرمایہ کاری میں زیادہ تعاون کے طریقوں پر بات ہوئی۔”


واضح رہے کہ نوئیڈا ایئرپورٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ اہم معاملات کے سبب وہاں آپریشن شروع کرنے کی منظوری رکی ہوئی ہے۔


مسٹر نائیڈو نے بھی ایکس پر اس ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے گفتگو کو "مثبت” قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ہندوستانی ہوابازی کے شعبے کی ترقی میں عالمی دلچسپی برقرار ہے۔ انہوں نے مستقبل کی عالمی معیار کی ہوابازی سہولتوں کے لیے بین الاقوامی تعاون بڑھانے کی بات کہی۔