دہلی
اسپائس جیٹ کے طیارہ میں پھر خرابی
گزشتہ 24 دنوں میں اسپائس جیٹ کے طیاروں میں فنی خرابی کا یہ 9 واں واقعہ ہے۔ اسپائس جیٹ ترجمان نے کہا کہ 11جولائی کو اسپائس جیٹ فلائٹ SG23 دُبئی۔ مدورائی میں لمحہ آخر میں فنی مسئلہ کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔
نئی دہلی: بجٹ ایرلائن اسپائس جیٹ کی دُبئی۔ مدورائی پرواز میں پیر کے دن تاخیر ہوئی کیونکہ اس کے بوئنگ 737 میاکس طیارہ کا سامنے کا پہیہ ٹھیک طرح سے کھل نہیں رہا تھا۔ نظامت ِ شہری ہوابازی (ڈی جی سی اے) کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
گزشتہ 24 دنوں میں اسپائس جیٹ کے طیاروں میں فنی خرابی کا یہ 9 واں واقعہ ہے۔ اسپائس جیٹ ترجمان نے کہا کہ 11جولائی کو اسپائس جیٹ فلائٹ SG23 دُبئی۔ مدورائی میں لمحہ آخر میں فنی مسئلہ کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔
متبادل طیارہ فوری بھیجا گیا جو دُبئی سے مسافرین کو ہندوستان لے آیا۔ کسی بھی ایرلائن کی پروازوں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ سیفٹی کا کوئی مسئلہ نہیں پیدا ہوا۔