صحت

ملک میں کورونا انفیکشن سے 11 مریضوں کی موت، کووڈ متاثرین کی تعداد 23 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سے 11 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور ایکٹیو کیسز 1912 بڑھ کر 23 ہزار سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سے 11 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور ایکٹیو کیسز 1912 بڑھ کر 23 ہزار سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,979 افراد کو ٹیکہ لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 220 کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 373 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

بدھ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز میں اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 23,091 ہو گئی ہے۔

ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,33,719 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 11 بڑھ کر 5,30,916 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2508 بڑھ کر 4,41,79,712 تک پہنچ گئی ہے۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 596 ایکٹو کیسز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دہلی میں 304، مہاراشٹر میں 260، ہماچل پردیش میں 114، اتر پردیش میں 97، تمل ناڈو میں 93، گوا میں 82، ہریانہ میں 78، اڈیشہ میں 47، کرناٹک میں 39، اتراکھنڈ میں 38، چھتیس گڑھ میں 35، مغربی بنگال میں 30، پنجاب میں 27، مدھیہ پردیش میں 25۔

اسی کے ساتھ چنڈی گڑھ میں 22، مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں 21، آندھرا پردیش میں 11، گجرات میں چھ، جھارکھنڈ میں چار، بہار اور منی پور میں دو دو اور سرگرم معاملوں کا اضافہ ہوا ہے اور مہاراشٹر میں چار جبکہ چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، پڈوچیری اور راجستھان میں بالترتیب ایک ایک مریض کی کورونا سے موت ہوئی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے چار ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4435 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 23091 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 3.38 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2508 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 131084 کووڈ انفیکشن کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1894 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی