امریکہ و کینیڈاسوشیل میڈیا

امریکہ میں پائلٹ کی آبادی پر طیارہ گرانے کی دھمکی، شہر خالی

امریکی حکام کے مطابق مسی سپی کے شہر ٹوپیلو پر کئی گھنٹے پرواز کے بعدمسروقہ طیارے کو اتار لیا گیا اور پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نیویارک: امریکی حکام کے مطابق مسی سپی کے شہر ٹوپیلو پر کئی گھنٹے پرواز کے بعد مسروقہ طیارے کو اتار لیا گیا اور پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹوپیلو میں 29 برس کے پائلٹ نے طیارے کو وال مارٹ پر گرانے کی دھمکی دی تھی۔ پائلٹ نے طیارے کو چوری کیا تھا اور شہر کے اوپر چکر لگارہا تھا۔

ٹوپیلو کی پولیس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پائلٹ نے شہر کے ایمرجنسی نمبر 911 پرابطہ کیا اور طیارے کو وال مارٹ پر گرانے کی دھمکی دی۔

دھمکی ملنے کے بعد پولیس نے وال مارٹ اور اس کے اردگرد کے علاقوں کو خالی کرلیا تھا۔ پولیس عہدیدار پائلٹ کے ساتھ رابطے میں تھے۔

پائلٹ کی شناخت کے بارے میں عوامی سطح پر کچھ نہیں کہا گیا۔ پولیس نے شہریوں سے کہا تھا کہ وال مارٹ کی جانب جانے سے گریز کریں۔

مقامی اور وفاقی حکام اس ’خطرناک صورتحال‘ کا جائزہ لے رہے تھے۔ ٹوپیلو میں تمام ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کیا گیا تھا۔ پائلٹ ٹوپیلو ریجنل ایئرپورٹ کا ملازم تھا۔ اس طیارے میں نو نشستیں اور دو انجن ہیں اور کئی گھنٹوں تک پرواز کرسکتا ہے۔

a3w
a3w