مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات میں ماقبل اسلام تعمیر کردہ قدیم عیسائی خانقاہ کی دریافت

ایک قدیم عیسائی خانقاہ جو امکانی طور پر جزیرہ نما عرب میں اسلام کے فروغ سے کئی سال قبل کی ہے اس کا امارات کے ساحل سے دور ایک جزیرہ پر پتہ چلا ہے۔

متحدہ عرب امارات: ایک قدیم عیسائی خانقاہ جو امکانی طور پر جزیرہ نما عرب میں اسلام کے فروغ سے کئی سال قبل کی ہے اس کا امارات کے ساحل سے دور ایک جزیرہ پر پتہ چلا ہے۔ سرکاری عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

جزیرہ سنیاح پر خانقاہ ام القوئین امارات کے ریگ کے ٹیلوں کا حصہ ہے جس سے خلیج عرب کے ساحلوں پر عیسائیت کے ابتدائی دور کی تاریخ پر نئی روشنی پڑگئی ہے۔ امارات میں مماثل دوسری خانقاہ کا پتہ چلا ہے جو 1400 سال قبل کی ہے۔

یہ تیل کی صنعت کے پھلنے‘ پھولنے سے بہت قبل وسیع صحرائی علاقہ میں پائی گئی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں خانقاہیں تاریخ میں گم ہوگئیں اور اسکالرس باور کرتے ہیں کہ عیسائی بتدریج اسلام قبول کرنے لگے کیونکہ اس علاقہ میں اس مذہب کا زیادہ دور دورہ تھا۔

آج عیسائی وسیع تر مشرق میں اقلیت بن کر رہ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات یونیورسٹی میں آثار قدیمہ کے اسوسی ایٹ پروفیسر ٹموتی پاور کیلئے متحدہ عرب امارات آج مختلف اقوام کا ایک مرکز رہا ہے۔

حقیقت تو یہ ہے کہ 1000 سال قبل اسی نوعیت کا واقعہ ہوا جو غیرمعمولی ہے اوریہی کہانی کہنے کے قابل ہے۔ خانقاہ کے پایہ کی کاربن ڈیٹنگ کا تعلق 534 اور 656 سے ہے۔