صحت

کوویڈ کی ایک ڈوز والی ویکسین تیار کرنے کی کوشش: بھارت بائیوٹیک

حیدآباد کی اس کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے ناگپور میں 72ویں بھارت فارماسیوٹیکل کانفرنس میں میں یہ بات کہی۔

حیدرآباد: بھارت بائیوٹیک کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر کرشنا ایلا نے کہا کہ ”بھارت بائیوٹیک انٹرنیشنل” کووڈ-19 ویکسین کے تین ڈوز کی بجائے ایک ڈوز والی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ناک کے ذریعہ استعمال کی اولین کووڈ ویکسین کی 26 جنوری کو لانچ

حیدآباد کی اس کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے ناگپور میں 72ویں بھارت فارماسیوٹیکل کانفرنس میں میں یہ بات کہی۔

انہوں نے مرکزی حکومت سے خواہش کی کہ وہ ملک میں فارماسیوٹیکل ریسرچ کو فروغ دینے کے لئے بڑے پیمانے پر ٹیکس میں رعایت دے۔

انہوں نے کہا کہ سائنسدان اور صنعت کار ان سبسڈیز کے ذریعہ تحقیق پر توجہ دیں گے۔