بھارت

انڈیگو شارجہ۔حیدرآباد طیارہ میں تکنیکی خرابی، رخ کراچی طرف موڑدیا گیا

انڈیگو نے اپنے بیان میں کہا”شارجہ۔حیدرآباد فلائٹ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی احتیاطی طورپر طیارہ کو کراچی کی طرف موڑدیاگیا۔اضافی فلائٹ کراچی بھیجی گئی ہے تاکہ حیدرآباد کیلئے مسافرین کو لایاجاسکے۔“۔

حیدرآباد: یواے ای کے شارجہ سے حیدرآباد آنے والے طیارہ کے رخ کو پاکستان کے کراچی موڑدیاگیاکیونکہ پائلٹ نے اس طیارہ میں تکنیکی خرابی محسوس کی۔اس واقعہ کے بعد ایرلائن، دوسرے طیارہ کو کراچی بھینجے کی تیارکررہا ہے تاکہ وہاں سے مسافرین کو ہندوستان لایاجاسکے۔انڈیگو نے اپنے بیان میں کہا”شارجہ۔حیدرآباد فلائٹ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی احتیاطی طورپر طیارہ کو کراچی کی طرف موڑدیاگیا۔اضافی فلائٹ کراچی بھیجی گئی ہے تاکہ حیدرآباد کیلئے مسافرین کو لایاجاسکے۔“۔