دہلی

وائی ایس آر کانگریس نائب صدر کے انتخاب میں این ڈی اے امیدوار کی حمایت کرے گی

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور پارلیمانی پارٹی کے لیڈر وجے سائی ریڈی نے صبح ٹویٹ کرکے اس کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا، "'کسان پُتر' جگدیپ دھنکھڑ جی کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔

نئی دہلی: آندھرا پردیش میں حکمراں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نائب صدر کے انتخاب میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑکی حمایت کرے گی۔

وائی ​​ایس آر کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور پارلیمانی پارٹی کے لیڈر وجے سائی ریڈی نے صبح ٹویٹ کرکے اس کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا، "‘کسان پُتر’ مسٹر جگدیپ دھنکھڑ جی کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔

انہیں نائب صدر کے عہدے کے لیے این ڈی اے کا امیدوار بنائے جانے کی خبر سن کر خوشی ہوئی۔مجھےیقین ہے کہ مسٹر دھنکھڑ بطورنائب صدر بہترین کردار ادا کریں گے اور ملک کے وقار کو بڑھانے میں بڑا اور قابل ستائش کردار ادا کریں گے۔ وائی ​​ایس آر کانگریس پارٹی کے لوک سبھا میں 21 اور راجیہ سبھا میں نو ارکان ہیں۔ نائب صدر کا انتخاب 6 اگست کو ہوگا۔

a3w
a3w