کھیل

او ڈی آئی رینکنگ۔ محمد سراج ورلڈ نمبرون بولر بن گئے

ہندوستان کے فاسٹ بولر محمدسراج نے تازہ ترین آئی سی سی مینس اوڈی آئی پلیر رینکنگ میں سنسنی خیزسری لنکاکے خلاف ایشیاکپ فائنل میں 21 رن دیکر6وکٹس حاصل کرنے پر بولرس میں نمبرایک پوزیشن حاصل کرلی۔

نئی دہلی: ہندوستان کے فاسٹ بولر محمدسراج نے تازہ ترین آئی سی سی مینس اوڈی آئی پلیر رینکنگ میں سنسنی خیزسری لنکاکے خلاف ایشیاکپ فائنل میں 21 رن دیکر6وکٹس حاصل کرنے پر بولرس میں نمبرایک پوزیشن حاصل کرلی۔

متعلقہ خبریں
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
شبھمان گل نے جنوری کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا
بعض اوقات محمد سراج کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتاہے :روہت

سراج نے پہلے جاریہ سال جنوری میں چوٹی کاموقف حاصل کیاتھا جسے مارچ میں جوش ہیزل ووڈ نے مارچ میں ہٹادیاتھا جس سے انہیں یادگارمظاہرہ پر 8مقامات حاصل ہوئے تھے جس سے سری لنکاکو صرف50 رن میں آوٹ کردینے میں مدد ملی۔

ان کے مظاہرہ کی بدولت ہندوستان کوایشیاکپ ٹائٹل میں دس وکٹس سے کامیابی حاصل ہوئی۔ سراج نے2023ایشیاکپ میں دس وکٹس 12.2 اوسط کے ساتھ حاصل کئے۔ جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے اسپنرکیشومہاراج بھی مینس اوڈی آئی بولرس رینکنگ میں آگے بڑھنے والے رہے۔

انہوں نے ساؤتھ افریقہ کوپانچ اوڈی آئی میاچس کی سیریز میں پانچویں ٹیم بننے میں مدد دی۔ حالانکہ کے دومیاچس پہلے ہارگئے تھے۔ فائنل میاچ میں انہوں نے 33رن دے کرچاروکٹس حاصل کئے تھے جس سے ان کی جملہ وکٹس کی تعداد8 وکٹ رہی اوران کی کفایتی شرح صرف4.07 اور 15ویں پوزیشن تک پہونچنے میں مدد ملی۔

رینکنگ میں دیگرترقی کرنے والے بولرس میں افغانستان کے اسپنیرمجیب الرحمن کو د و مقامات کی ترقی ملی جبکہ راشد خان کوتین مقامات کا فائدہ ہوا۔ انگلینڈ کے پیس آل راؤنڈرکرس ووکس کو11مقامات کا فائدہ ہوا۔ ایسے میں ساؤتھ افریقہ کے پیسر لونگی نجڈی کو21ویں پوزیشن حاصل ہوئی۔

”پی ٹی آئی“ کے بموجب بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادوکوتین مقامات کانقصان ہوا وہ اب9ویں مقام پر ہیں۔ جسپریت بمراہ کو دومقامات کی ترقی ہوئی وہ27ویں رینک پر ہیں۔ ہردیک پانڈیا کو 8مقامات کا فائدہ ہو ا اوروہ50ویں رینک پر ہیں۔

بیاٹرس میں اوپنرشبھمن گل‘ روہت شرما دوسرے اور دسویں مقام پر علی الترتیب برقرار ہیں۔ جبکہ اسٹاربیاٹرویراٹ کوہلی8ویں مقام پر پہونچے ہیں۔ پانڈیاواحد آل راؤنڈٹاپ 20 میں شامل ہیں انہیں ایک مقام کا فائدہ ہوا اوروہ چھٹویں مقام پر ہیں۔

a3w
a3w