بھارت

اڈانی‘ بل گیٹس کو پیچھے کرکے دنیا کے چوتھے دولتمند بن گئے

ہندوستانی بزنسمین گوتم اڈانی نے مائیکرو سافٹ شریک بانی بل گیٹس کو پیچھے کرتے ہوئے دنیا کے چوتھے دولتمند شخص بن گئے ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستانی بزنسمین گوتم اڈانی نے مائیکرو سافٹ شریک بانی بل گیٹس کو پیچھے کرتے ہوئے دنیا کے چوتھے دولتمند شخص بن گئے ہیں۔

فوربس ریل ٹائم پلنسریز کی فہرست کے بموجب یہ بات ظاہر ہوئی۔ 60سالہ بزنسمین کی جملہ دولت 115.5 بلین امریکی ڈالرس بتائی گئی ہے۔جس کے ذریعہ انہوں نے بل گیٹس کو پیچھے کردیا۔جن کی دولت 104.6بلین ڈالرس ہے۔90بلین ڈالرس پر ہم وطن ملک کے مکیش امبانی کا درجہ فہرست میں دسواں درجہ ہے۔

ٹیسلا اور اسپیس ایکس بانی ایلان مسک جو زبردست تنازعہ میں اس وقت پڑ گئے جب انہوں نے ٹویٹر کو خریدا تھا۔اس فہرست میں 235.8 بلین ڈالرس کے ذریعہ پہلے مقام پر ہیں۔ اڈانی گروپ کے چیرمین چھوٹی اشیاء کی تجارت کو بڑے پیمانے پر کاروبار میں تبدیل کرنے کیلئے مشہور ہیں جس میں بندر گاہیں، کانیں اور سبز توانائی شامل ہیں۔

اڈانی گروپ کی فہرست کے اسٹاکس میں 600 فیصد سے زائد اضافہ دوبرسوں میں ہوا ہے۔ جب سے انہوں نے گرین انرجی اور انفراسٹرکچر میں شامل ہوئے۔

جبکہ مودی نے 2.9 ٹریلین ڈالرس معیشت کی احیاء کی کوشش کی اور ہندوستانی کاربن نٹ0- نشانہ کی تکمیل 2070تک پہنچائے گا۔بلومبرگ نے حال ہی میں اطلاع دی ہے کہ جب انہوں نے امبانی کو ایشاء کے دولتمندر شخص کی حیثیت سے پیچھے کردیا تھا بمشکل تین برسوں میں اڈانی نے 7 ایرپورٹس پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور ہندوستان کی ایک چوتھائی ایر ٹرافک پر بھی ان کا قبضہ ہے۔

ان کا گروپ اب ملک کے سب سے بڑے ایرپورٹ آپریٹر،پوور جنریٹر،سٹی گیس ریٹیلر جیسے نان اسٹیٹ سیکٹر س کی ملکیت رکھتے ہیں۔بزنس نیوز ایجنسی نے یہ بات بتائی۔ اڈانی نے جمعرات کو بتایا کہ ان کے گروپ نے اسرائیل میں گیڈٹ کے ساتھ شراکت داری میں بندرگاہ کو خانگیانے کا ٹنڈر حاصل کرلیا ہے۔بندرگاہ حیفا اسرائیل کی تین بین الاقوامی بندر گاہوں میں سب سے بڑی ہے۔